سوڈان،11فروری(ایجنسی) سوڈان سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والے مشہور چینل 'نیل الازرق' کے صدر دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ٹی وی کا عملہ سخت خوف کا شکار ہوا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی عمارت میں آتش زدگی کا یہ واقعہ صبح کو اس وقت پیش آیا جب چینل پر صحت سے متعلق ایک مارننگ شو براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔
text-align: start;">ٹی وی چینل میں آتش زدگی کی ایک ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں چینل کی عمارت کے اندر اور باہر لگی آگ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ فوٹیج کے مطابق اسٹودیو سے براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران میزبان اور مہمان دونوں اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب اچانک ان کے اوپر چھت کے اندر سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلنا شروع ہوا۔
مقامی وقت کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ چینل کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے ایک اسٹوڈیو اور نیوز روم مکمل طور پرجل کر خاکستر ہوگئے جس کے نتیجے میں کم سے کم 5 لاکھ 5 ہزار ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔